کبھی نہیں کہا کہ ملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، وزیر اعظم عمران خان

11:08 AM, 8 Dec, 2021

نیا دور
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں کہا کہ ملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے بلکہ ہمیشہ سوچا کہ ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانا مقصد تھا۔

پشاور میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت مائیکرو ہیلتھ انشورنس پروگرام کے اجزا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب سیاست شروع کی اور پارٹی بنائی تو مقصد فلاحی ریاست بنانا تھا جیسا کہ ریاست مدینہ فلاحی ریاست تھی۔

انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں کہا کہ ملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے بلکہ ہمیشہ سوچا کہ ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانا مقصد تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پہلے اتحادی حکومت تھی پھر تنہا حکومت بنائی، لوگ حیران ہوئے کہ کیسے جیت گئے، خیبر پختونخوا کے لوگ زیادہ باشعور ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم نے پروگرام کا افتتاح کیا جس کے تحت خیبر پختونخوا کے 75 لاکھ خاندانوں کو 10 لاکھ روپے تک علاج کی مفت صحت سہولیات حاصل ہوں گی۔

(خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں)

مزیدخبریں