سارہ ٹنڈولکر اکثر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، جو مداحوں کو بھی خوب پسند آتی ہیں۔ اب ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد مداح ان کے اس نئے روپ کو بھی خوب پسند کر رہے ہیں۔
سارہ ٹنڈولکر نے حال ہی میں ایک مقبول ملبوسات کے برانڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس کی پرموشن کے لئے انہوں نے اداکارہ بنیتا سندھو اور تانیہ شراف کے ساتھ ماڈلنگ کی شروعات کی۔
پرموشنل ویڈیو میں یہ تینوں ایک ساتھ پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ سارہ ٹنڈولکر گذشتہ کچھ وقت سے اپنے جم ویڈیو بھی پوسٹ کر رہی تھیں۔
انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے پہلے اشتہار کا ویڈیو پوسٹ کیا، اس میں وہ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ خیال رہے کیہ سارہ ٹنڈولکر انسٹا گرام پر کافی سرگرم ہیں اور ان کے 1.5 ملین فالورز ہیں۔
چسن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارہ نے اپنی ابتدائی تعلیم ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل سکول سے حاصل کی جبکہ بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کیلئے انہوں نے برطانیہ کا رخ کیا۔ وہ یونیورسٹی کالج لندن سے گریجویٹ ہیں۔
بنیتا سندھو کی بات کی جائے تو وہ ایک اداکارہ ہیں، جو بالی ووڈ میں کام کرتی ہیں۔ انہوں نے ورون دھون کے ساتھ 2018ء کی فلم ‘اکتوبر‘ سے اپنی شروعات کی۔
بنیتا نے تمل فلم آدتیہ ورما اور امریکی سائنس فکشن سیریز پنڈورا میں بھی اداکاری کی ہے۔ انہیں آخری بار وکی کوشل کی سردار ادھم میں دیکھا گیا تھا۔
تانیہ شراف صنعت کار جے دیو شراف اور رومیلا شراف کی بیٹی ہیں۔ وہ موجودہ وقت میں ’تڑپ‘ اسٹار اہان شیٹی کے ساتھ رشتے میں ہیں۔