21 سیکنڈ پر مشتمل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہونے والی آڈیو میں زلفی بخاری اور بشریٰ بی بی کو گھڑیوں کی فروخت کے بارے میں بات چیت کرتے سنا جاسکتا ہے۔
آڈیو میں واضح طور پر سنا جاسکتا ہے کہ دونوں جانب سے سلام و علیک اور خیر خیریت دریافت کرنے کے بعد بشری بی بی کہتی ہیں کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں وہ بیچ دیں وہ گھڑیاں خان صاحب کے استعمال میں نہیں ہیں۔ جس پر زلفی بخاری جواب دیتے ہیں کہ ضرور مرشد میں کر دوں گا۔
https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1600786155301384194
اس سے قبل بشریٰ بی بی کی پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے ساتھ بھی مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں بشریٰ بی بی کو یہ ہدایت دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ بہت سے لوگ میرے، خان صاحب اور میرے ساتھ جو بچی ہے فرح کیخلاف بولیں گے۔ آپ نے ہمارے خلاف ساری خبروں کو غداری کیساتھ لنک کردینا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ کو مزید ہدایت دیں کہ آپ نے سوشل میڈیا پر خط کا معاملہ اٹھانا ہے کہ خط ٹھیک ہے۔ روس کا معاملہ اٹھانا ہے۔ ٹرینڈ بنا دینا ہے۔
بشریٰ بی بی نے یہ بھی کہا تھا کہ میرے اور فرح کے بارے میں انہوں نے بہت گند پھیلانا ہے۔ اس کو بھی آپ نے لنک کرنا ہے کہ یہ غداری کون کر رہا ہے۔ ہمیں پتہ ہے کہ یہ سب اپنے آپ کو بچانے کیلئے غداروں کے ساتھ مل گئے ہیں۔
عمران خان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ یہ پکڑنا چاہ رہے کہ خان صاحب (عمران خان) ہر چیز سے کیسے نکل رہے ہیں۔یہ صرف آپ کو بتارہی ہوں کسی کو بتانا نہیں ہے۔