عرب نیوز سے وابستہ مہرین زہرا ملک اس وقت عرب نیوز پاکستان کے پاکستان ایڈیشن کی ایڈیٹر کے طور پر کام کررہی ہیں۔
عرب نیوز جنرل اسمبلی کے زیراہتمام دبئی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں عرب نیوز پاکستان کو سال کی بہترین اشاعت کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ایڈیٹروں اور اعلیٰ منتظمین پر مشتمل ادارتی بورڈ نے عرب نیوز پاکستان کو فاتح قرار دیا۔ عرب نیوز پاکستان کو یہ اعزاز شان دار صحافت اور پاکستان سے متعلق تنازعات کی بروقت کوریج کی بنا پر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اسلام اباد سے تعلق رکھنے والی رپورٹر صائمہ شبیر کو اس سال کی "بیسٹ ایم ای این اے کارسپانڈنٹ" کا ایوارڈ دیا گیا۔
اس موقع پر صحافی مہرین زہرا ملک کا کہنا تھا کہ یہ ٹیم کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
عرب نیوز کے ایشیا بیورو چیف اور پاکستان اور ایشیا ڈیسک کے نگران بکر اتیانی نے کہا "میرے خیال میں یہ ایوارڈ عرب نیوز پاکستان کی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔"
یاد رہے کہ عرب نیوز نے اپنے پاکستان ایڈیشن کا آغاز فروری 2018 میں کیا تھا۔ اس کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں واقع ہے۔