190 ملین پاؤنڈزریفرنس؛ فرح گوگی،شہزاد اکبر، زلفی بخاری سمیت دیگر شریک ملزمان کے اشتہار جاری

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے احکامات پر ملزمان کےاشتہارات جاری کئے گئے۔ فرح گوگی، شہزاداکبر، زلفی بخاری، ضیاء المصطفیٰ کے اشتہار جوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کیے گئے ہیں۔ 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل ریفرنس میں ملزمان 6 جنوری کو اشتہار کے ذریعے احتساب عدالت میں طلب ہیں۔

02:18 PM, 8 Dec, 2023

نیا دور

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے شریک ملزمان ملک ریاض حسین، ان کے بیٹے احمد علی ریاض، مرزا شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرحت شہزادی اور ضیا المصطفی نسیم کو عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد ان کے اشتہار جاری کردیے۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے فرح گوگی، شہزاداکبر، زلفی بخاری، ضیاء المصطفیٰ اور دیگر شریک ملزمان کے اشتہار جاری کردیے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے احکامات پر ملزمان کےاشتہارات جاری کئے گئے۔

فرح گوگی ، شہزاداکبر، زلفی بخاری، ضیاء المصطفیٰ کے اشتہارجوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کیے گئے ہیں۔190 ملین پاؤنڈز سکینڈل ریفرنس میں ملزمان 6 جنوری کو اشتہار کے ذریعے احتساب عدالت میں طلب ہیں۔

یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی نامزد ملزمہ ہیں۔

دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے سابق مشیرِاحتساب شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے انٹر پول کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا جس کے بعد تحقیقاتی ادارے نے انٹرپول کو خط لکھا۔

واضح رہے کہ شہزاد اکبر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں فراڈ اور نوسربازی کا مقدمہ درج ہے اور انہیں اسی مقدمے میں اشتہاری بھی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شزاد اکبر کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں گرفتار کرکے 6 جنوری کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں شہزاد اکبر، ملک ریاض، ضیاء المصطفیٰ نسیم، زلفی بخاری، احمد علی ریاض اور فرحت شہزادی  کو  اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔ اور  ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

مزیدخبریں