'ن لیگ 87 سیٹوں پر پُراعتماد، مزید کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی'

مجھے شبہ ہے کہ نواز شریف احتساب والے مطالبے پر سنجیدہ ہوں گے۔ اس وقت میاں صاحب خود ایک پروجیکٹ ہیں، موجودہ اسٹیبلشمنٹ کو تو چھوڑیں نواز شریف کسی ریٹائرڈ کرنل کو بھی نہیں چھیڑیں گے۔ اگر اس وقت کسی کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہئیے تھا تو وہ شوکت ترین ہے۔

10:01 PM, 8 Dec, 2023

نیا دور
Read more!

احد چیمہ کو آج احتساب عدالت نے بری کر دیا ہے مگر انہیں اور اس کے خاندان کو جس اذیت سے گزرنا پڑا ہم اس کا ازالہ کر سکتے ہیں؟ 2014 کے بعد سے ملک میں جو کچھ ہوتا ہے سب جانتے ہیں اس کے یپچھے کون تھا۔ ن لیگ کے پانچ دن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں انہیں 87 سیٹوں پر اعتماد ہے کہ انہیں ملیں گی۔ باقی کچھ سیٹوں پہ وہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔ یہ کہنا ہے سینیئر صحافی افتخار احمد کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں ضیغم بخاری نے کہا مجھے شبہ ہے کہ نواز شریف احتساب والے مطالبے پر سنجیدہ ہوں گے۔ اس وقت میاں صاحب خود ایک پروجیکٹ ہیں، موجودہ اسٹیبلشمنٹ کو تو چھوڑیں نواز شریف کسی ریٹائرڈ کرنل کو بھی نہیں چھیڑیں گے۔ اگر اس وقت کسی کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہئیے تھا تو وہ شوکت ترین ہے۔ اسد عمر، شوکت ترین اور اسحاق ڈار سمیت تین وزرائے خزانہ نے ملک کا بہت نقصان کیا۔ شوکت ترین سے تفتیش ہونی چاہئیے کہ اس نے خود سے سب کچھ کیا یا وزیر اعظم بھی اس کے ساتھ تھا۔

مبشر بخاری کے مطابق آئی ایس آئی نے ایک سروے کرایا ہے جس کے مطابق ن لیگ کی 20 سیٹیں بن رہی ہیں۔ اس کی ایک وجہ نواز شریف کا جارحانہ بیانیے سے پیچھے ہٹنا ہے۔ اسی کم ہوتی مقبولیت کو سہارا دینے کے لیے نواز شریف نے آج پھر احتساب والی بات کی ہے کیونکہ ان کا معیشت ٹھیک کرنے والا بیانیہ زیادہ توجہ نہیں حاصل کر سکا۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بجکر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں