* بدعنوانی سے متعلق عوامی رائے جاننے کے لئے
* 180 ممالک میں سرکاری اداروں میں سروے کیا گیا ہے
* پاکستان نے اپنا سکورگذشتہ برس کے 32 فیصد سے بہتر کر کے 33 فیصد ضرور کیا ہے
* مگر اس فہرست میں پوزیشن اب بھی 180 میں سے 117ویں ہی ہے
* دنیا کے دو تہائی سے زیادہ ممالک کا سکور
* 50 فیصد سے کم رہا ہے
* کرپشن کو قابو نہ کر پانے کے باعث
* جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں
* خوش کن نعرے لگانے اور استبدادی سوچ والے رہنما دنیا بھر میں مقبول ہو رہے ہیں
* پاکستان میں بھی، وزیر اعظم عمران خان نے اپنے مخالفین پر
* کرپشن کے الزامات کو اپنی سیاست کی بنیاد بنایا
* انہوں نے پہلے 90 دن کے اندر
* ملک سے کرپشن ختم کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا
* لیکن وہ محض نعرے تھے کیونکہ کرپشن ہمارے معاشرے کا حصہ بن چکی ہے
* عدالت، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، صوبائی محکمہ جات برائے انسداد بدعنوانی،
* محتسب اور پولیس جیسے اداروں سے بدعنوانی کا خاتمہ
* اس مقصد کے لئے انتہائی اہم ہے
* بدقسمتی سے میڈیا صرف بڑے ناموں والے مقدمات پر نظر رکھتا ہے
* جن پر قومی احتساب بیورو ہاتھ ڈال رہا ہوتا ہے
* لیکن وہ اس کرپشن کو نظر انداز کر دیتا ہے
* جو غریبوں اور متوسط طبقے کے لوگوں پر وزن بنتی ہے
* عوام آج بھی پولیس، ماتحت عدالتوں اور سرکاری افسران کو رشوت دے رہے ہیں
* اور اسے ٹھیک کرنے کے لئے کوئی حکمت عملی تاحال سامنے نہیں آئی
* یہی وجہ ہے کہ کرپشن کی لعنت ختم ہونے کی
* فی الحال کوئی صورت دکھائی نہیں دے رہی
https://youtu.be/YLsOGY1RNPU