میرے اور پی ڈی ایم میں سے کسی کے کسی سے خفیہ رابطے نہیں: مولانا فضل الرحمان

12:28 PM, 8 Feb, 2021

نیا دور

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ وہ یا پی ڈی ایم بحیثیت مجموعی کسی سے کوئی بات نہیں کر رہا اور نہ ہی ہمارے خفیہ رابطے ہیں۔  نیب سمیت کسی کا باپ بھی ان کا احتساب نہیں کر سکتا۔


سینئر صحافی سلیم صافی کے پروگرام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد آکر بیٹھیں گے  اور وہاں دھرنا ہوگا، ایسا نہیں کہ آئے اور چلے جائیں گے، ہم بھرپورمظاہرہ کریں گے۔


انہوں نے اپنے یا پی ڈی ایم کے بیک ڈور رابطوں کی تردید کی۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم اداروں کے لیے ہمیشہ ڈھال بنے ہیں، ہمیں ضرورت نہیں کہ کسی سے خفیہ مذاکرات کریں، میری یا پی ڈی ایم کی کسی سے خفیہ بات چیت نہیں ہو رہی۔

 
مزیدخبریں