انتخابات 2024: گوگل ڈوڈل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ گیا

گوگل نے الیکشن 2024 کےلیے اپنا ڈوڈل تبدیل کرتےہوئے پولنگ کی مناسبت سے بلیٹ باکس کی تصویر لگائی ہے جس پر پاکستانی پرچم بھی بنا ہے۔

11:21 AM, 8 Feb, 2024

نیا دور

پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر دُنیا کے مقبول سرچ انج گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔

گوگل پاکستان سمیت دنیا کے بہت سارے ممالک میں خاص دنوں اور اہم مواقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کرتا ہے۔

گوگل گزشتہ کئی سال سے دنیا بھر میں ہونے والے انتخابات کے موقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کرتا آر ہا ہے۔

گوگل نے الیکشن 2024 کےلیے اپنا ڈوڈل تبدیل کرتےہوئے پولنگ کی مناسبت سے بلیٹ باکس کی تصویر لگائی ہے جس پر پاکستانی پرچم بھی بنا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کے زریعے ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدوار چنیں گے جبکہ الیکشن 2024 کی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔

ملک بھر میں 12 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی 264 نشستوں اور صوبائی اسمبلیوں کی 591 نشستوں پر مقابلہ ہو رہا ہے۔

جمہوری عمل کے لیے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں 16 ہزار 766 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ ڈیوٹی پر مامور ہے۔

ووٹ ڈالنے کے لیے اصلی شناختی کارڈ لازمی ہے۔ زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ کاسٹ کیا جا سکتا ہے۔  ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔

مزیدخبریں