ایکس کو ٹکر دینے کیلئے نیا سوشل پلیٹ فارم بلیو سکائی متعارف

بلیو سکائی کا ہوم اور فیڈ پیج بلکل ٹویٹر جیسا ہی رکھا گیا ہے اور وہاں ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ بلیو سکائی پر تقریبا ٹویٹر سے ملتے جلتے تمام فیچرز دیے گئے ہیں، جن میں ماڈریشن، لسٹس، فالوونگ اور فالوورز سمیت فار یو کے ٹیبز بھی شامل ہیں

12:56 PM, 8 Feb, 2024

نیا دور

ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ( ٹویٹر کا نیا نام) کو تھریڈز کے بعد ایک اور بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ ٹویٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے ماہر جے گریبر (Jay Graber) کے ہمراہ نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلیو سکائی متعارف کرادیا۔

بلیو سکائی کو آزمائش کے لیے اپریل 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب اسے باضابطہ طور پر تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا۔

بلیو سکائی کو متعارف کرانے کا اعلان پلیٹ فارم کے ٹویٹر پر بنے اکاؤنٹ میں کیا گیا۔

بلیو سکائی پر اکاؤنٹ بنانے کا مرحلہ انتہائی آسان رکھا گیا ہے۔ اکاؤنٹ بناتے وقت فون نمبر بھی لیا جاتا ہے۔ جہاں پر تصدیق کے لیے کوڈ بھیجا جاتا ہے۔ جسے شامل کرنے کے بعد ہی اکاؤنٹ بنتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

بلیو سکائی کا ہوم اور فیڈ پیج بلکل ٹویٹر جیسا ہی رکھا گیا ہے اور وہاں ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم فوری طور پر ہیش ٹیگز کے ذریعے ٹرینڈز یا مواد کو تلاش نہیں کیا جا سکتا۔

بلیو سکائی پر بھی نئی پوسٹ کے لیے 300 الفاظ کی حد رکھی گئی ہے جب کہ وہاں پر بھی پوسٹس کو ری ٹوئٹ کی طرح شیئر کیا جا سکتا ہے۔

بلیو سکائی پر تقریبا ٹویٹر سے ملتے جلتے تمام فیچرز دیے گئے ہیں، جن میں ماڈریشن، لسٹس، فالوونگ اور فالوورز سمیت فار یو کے ٹیبز بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ جیک ڈورسی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ٹویٹر کو 2005 میں بنانے کے بعد 2006 میں اسے متعارف کرایا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کا سب سے موثر ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن گیا۔

بعد ازاں انہوں نےٹویٹر کو 2022 میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو فروخت کردیا تھا۔

مزیدخبریں