انتخابات 2024 ، ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں: الیکشن کمیشن

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل پرامن طریقے سے جاری ہے۔ چھوٹے چھوٹے مسائل آتے رہتے ہیں۔ ہماری ٹیم نے تمام مسائل کو حل کیا ہے۔

04:44 PM, 8 Feb, 2024

نیا دور

 عام انتخابات 2024 کے لیے پاکستان میں پولنگ کا عمل آج صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام5بجے تک جاری رہے گا. الیکشن کمیشن نے  پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج شام 6 بجے کے بعد نشر ہوسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا  ہے کہ   ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں. ووٹنگ کا وقت شام 5 بجےتک برقرار رہے گا۔

حکام الیکشن کمیشن کے مطابق غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج شام 6 بجے کے بعد نشر ہوسکیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  کا کہنا ہے کہ سٹیشن اور دیگر تفصیلات 8300 کے ذریعے فراہم کردی تھی۔ انتخابی عمل پرامن طریقے سے جاری ہے۔ چھوٹے چھوٹے مسائل آتے رہتے ہیں۔ ہماری ٹیم نے تمام مسائل کو حل کیاہے ۔

  واضح رہے کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے میں تقریباً ایک گھنٹہ باقی ہے الیکشن کمیشن کا وقت نہ بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی مختلف شہروں میں مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کردی گئی تھی۔

الیکشن کے دوران متعدد پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ دیر سے شروع ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ شکایت سیل کو انتخابی عمل سے متعلق اب تک 55 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 45 شکایات کا ازالہ کردیا گیا جبکہ 10  پر کام جاری ہے۔ مزید برآں  متعدد پولنگ سٹیشنوں پر لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے پولنگ روک دی گئی ہیں۔

دوسری جانب انتخابات کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن کے مدعو کیے گئے بیرون ملک سے آنے والے مختلف مبصرین، صحافی اور آبزرورز نے ووٹنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے پولنگ عمل سے مطمئن ہیں۔  انٹرنیٹ دریافت ہونے سے قبل ہم الیکشن کرا رہے تھے۔ انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے۔

مزیدخبریں