گستاخانہ مواد کی تشہیر کا مقدمہ: تین ملزمان کو سزائے موت ایک ملزم کو دس سال قیدکی سزا

11:50 AM, 8 Jan, 2021

نیا دور
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کےاہم مقدمے کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جواد عباس نےسوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کےاہم مقدمے میں گواہان،شہادتوں اورملزمان کے بیانات کی روشنی میں عبدالوحید،رانا نعمان رفاقت اور ناصر احمد کو سزائے موت جبکہ پروفیسر انوار کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی.

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمہ میں توہین رسالت کی دفعات کے تحت تین ملزمان کو سزائے موت ایک ملزم کو توہین مذہب پر دس سال قید ایک لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی،
مزیدخبریں