معاملے پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوٹس لے لیا، تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر مومن آغا نے کہا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تحقیقاتی ٹیم میں پروفیسرز اور ڈاکٹرز شامل ہیں نور الحسن کی دیکھ بھال کے لئے خصوصی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ صادق آباد سے تعلق رکھنے والے موٹاپے کے شکار ٹیکسی ڈرائیور نورحسن کو گھر کی دیوار توڑ کر باہر لایا گیا تھا اور ائیرایمبولینس کے ذریعے لاہور بھجوایا گیا تھا۔
نورحسن کا وزن 330 کلو تھا اور وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھا۔