صوابی میں غیرت کے نام پر نئی نویلی دلہن قتل

02:20 PM, 8 Jul, 2019

نیا دور
مبینہ طور پر صوابی کےعلاقے غندف میں غیرت کے نام پر سسرالیوں نے 6 ماہ قبل بیاہی گئی دلہن کو زہر دیکر قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے مزید کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق زوہا کی 6 ماہ قبل شہباز نامی نوجوان سے شادی ہوئی تھی جو امریکا میں مقیم ہے۔



زوہا کے گھر والوں کی جانب سے ایف آئی آر کے لیے دی گئی درخواست میں یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ زویا کو اس کے سسرال والے تشدد کا نشانہ بناتے تھے، اور اس پر کسی لڑکے کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگاتے تھے۔

زوہا کی بہن ایمان کا کہنا ہے کہ انکی بہن کو سسرالیوں نے زہر دیکر قتل کیا اور زویا کو ایک کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے Justice For Zoha کا ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔
مزیدخبریں