مریم نواز کی کوٹ لکھپ جیل کے باہر بھوک ہڑتال کی تنبیہہ

03:03 PM, 8 Jul, 2019

نیا دور
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کردی ہے، نواز شریف نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ ’’جعلی حکومت نے نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کھانا لے جانے والا اسٹاف پچھلے 5 گھنٹے سے جیل کے باہر کھڑا ہے۔ میاں صاحب نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے۔ اگر انہوں نے اگلے 24 گھنٹے میں یہ پابندی واپس نہ لی تو میں عدالت سے رجوع کروں گی‘‘



مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ ’’عدالت سے بھی مدد نا ملی تو میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر جا کر بیٹھوں گی۔ بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کروں گی۔ ان ظالموں پر مجھے بھروسہ نہیں ہے۔ یہ میاں صاحب کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں۔ اس بات کو دھمکی نا سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں گی‘
مزیدخبریں