لاک ڈاؤن مخالف، کرونا کو معمولی معاملہ کہنے والے برازیل کے صدر بولسینارو کرونا میں مبتلا

05:55 AM, 8 Jul, 2020

نیا دور












برازیل کے صدر جیئر بولسونارو نے اطلاع دی ہے کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔


انھوں نے دو روز قبل کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ  انھیں ’معمولی سا فلو ہے‘ اور وہ اس سے صحتیاب ہوجائیں گے۔ تاہم یہ اس حوالے سے اہم ہے کہ بولسونارو ایسے سیاستدان اور ملک کے سربراہ ہیں جنہوں نے کرونا وائرس سے متعلق غیر سنجیدہ سیاسی رویہ رکھا۔  حتیٰ کہ ٹیسٹ پازیٹو آنے کا اعلان کرنے کے بعد بھی صدر نے میڈیا نمائندوں کے آگے ماسک اتار دیا۔ 


انہوں نے کرونا کی وبا کو معمولی معاملہ قرار دیا جبکہ 65,000 ہلاکتوں کے بعد بھی انہوں نے کرونا کے لئے ضروری پالیسیاں مرتب دینے سے انکار کیا۔ وہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے بھی ہمیشہ معترض رہے ہیں اور انہوں نے ان تمام ریاستی حکومتوں کے خلاف سیاسی مہم چلائی جو لاک ڈاؤن کے حق میں تھیں۔


 اب مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان میں بخار اور فلو جیسی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انھوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔


برازیل امریکہ کے بعد کووڈ 19 کی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ یہاں 65,000 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ اب تک 1,623,284 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔


پی اے ایچ او ڈائریکٹر فار کمیونیکیبل ڈیزیز (قابلِ ترسیل بیماریاں) نے کہا: ’پیغام یہ ہے کہ یہ وائرس غیر متوقع ہے اور نسل، کلاس یا برسرِ اقتدار لوگوں کی پرواہ نہیں کرتا، چاہے کسی صدر کے گرد کتنی ہی سکیورٹی ہو۔‘




مزیدخبریں