کرونا سے متعلق بری خبر: ویکسین بن بھی گئی تو وہ ایک فرد کو ہمیشہ کے لئے حفاظت نہیں دے گی

12:32 PM, 8 Jul, 2020

نیا دور

امریکا کے انفیکشن کے امراض کے ماہر انتھونی فوسی کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین اس سے پہلے وبائی امراض کے لیے تیار کردہ ویکسینز کی طرح کام نہیں کرے گی یعنی ایسا نہیں ہوگا کہ یہ ویکسین اگر کسی شخص کو لگائی جائے گی تو وہ زندگی بھر اس بیماری سے محفوظ رہے گا۔


بلوم برگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ اس وقت تیار ہونے والی ویکسین ہمیں صرف وقتی طور پر محفوظ رکھے اور ہمیں بعدمیں پھر اس ویکسین کی ضرورت پڑے لیکن تاحال ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ ویکسین کتنا عرصہ کام کرے گی۔
مزیدخبریں