ضمنی انتخابات کے دوران بے امنی کا خدشہ، الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کیلئے خط لکھ دیا

03:55 PM, 8 Jul, 2022

نیا دور
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات فیز ٹو اور ضمنی انتخاب کے دوران بے امنی کے خدشے کے پیش نظر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 240 کورنگی کے ضمنی انتخاب میں حریف سیاسی جماعتوں کے تصادم اور فائرنگ کے ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے۔ ایسے واقعات کے پیش نظر بعض اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بعض پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کے دوران پولنگ سٹیشنوں پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ کیو آر ایف کے طور پر موجود ہے جو کہ جامد پوزیشن پر نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس کے پیش نظر این اے 240 کورنگی کراچی II کے 1" فیز اور ضمنی انتخاب میں انتخابات کے انعقاد میں امن و امان کی بحالی بنیادی مسئلہ رہا۔ دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدر آباد ڈویژن کے زیادہ تر شہری علاقے ہیں جہاں زیادہ تر تمام سیاسی جماعتیں الیکشن لڑ رہی ہیں۔

فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ان پر سیاسی الزامات عائد کیے گئے ہیں اور خدشہ ہے کہ کئی علاقوں میں تشدد کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا دن 24 جولائی 2022 کو ہونا ہے۔

ضمنی انتخاب این اے 245، کراچی ایسٹ-IV کے لیے پولنگ 27 جولائی 2022 کو شیڈول ہے۔ امن و امان کی مخدوش صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں درپیش مسائل کے پیش نظر انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پولنگ کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی ناگزیر ہے۔
مزیدخبریں