علامہ عباس کمیلی کراچی میں انتقال کر گئے

12:13 PM, 8 Jun, 2019

نیا دور

کراچی: جعفریہ الائنس کے سربراہ اور سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔


علامہ عباس کمیلی گزشتہ چار ماہ سے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں واقع  ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔


علامہ عباس کمیلی ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لیے سرگرم رہے اور فلسطین فائونڈیشن کے بانی سرپرست اراکین میں سے بھی تھے۔







مزیدخبریں