اس ضمن میں حکومت سندھ کو ملنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمنا مقامی شوگر ملز کے گراؤنڈ سے بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی۔ اس کی موجودگی کی نشاندہی مقامی افراد نے کی تھی جن کا کہنا تھا کہ وہ ’شاید‘ کسی نشہ آور چیز کے زیر اثر ہے۔
مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اعلیٰ سطح پر کیس کی انکوائری کررہی ہے جبکہ جمنا کو مکمل طبی،قانونی مددفراہم کی جائےگی۔ مرتضیٰ وہاب نے زیادتی کےبھیانک اورشرمناک واقعات کی روک تھام کےلیےمعاشرے کےتمام طبقات سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔