جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا،شہباز شریف

04:26 PM, 8 Jun, 2019

نیا دور
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وطن واپسی کے موقع پر ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتےہو ئے کہا ہے کہ حکومت نے ظلم وزیادتی کا راستہ اپنایا ہوا ہے،3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے کیلیےپی ٹی آئی حکومت سرد مہری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا  پرسوں قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت ہو گی، آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے تمام فیصلے مشاورت سے کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری وطن واپسی سے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا،

سابق وزیراعظم سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو بہت پرانی بیماری ہے اور ان کے آپریشن بھی ہو چکے ہیں۔
مزیدخبریں