حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، تمام اسٹیک ہولڈرز آن بورڈ: شہباز شریف
06:08 PM, 8 Jun, 2022
عمران خان کو روکنا سیاسی فیصلہ نہیں ریاست کی رٹ قائم کرنے کا معاملہ تھا۔ کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ کسی صوبے کی پوری طاقت کو قومی دارالحکومت کی طرف مارچ کرنے کے لیے استعمال کرے۔ حکومت مدت پوری کرے گی، میں نے سب کو قائل کر لیا، شہباز شریف نے مزمل سہروردی سے کہا