اسلام آباد: عورت آزادی مارچ پر لال مسجد کے غنڈوں کی جانب سے حملہ، اینٹیں، پتھر برسائے گئے

12:48 PM, 8 Mar, 2020

نیا دور
اسلام آباد: عورت آزادی مارچ پر لال مسجد کے غنڈوں کی جانب سے اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا۔ حملہ تقریباً شام 5 بج کر 20 منٹ پر کیا گیا جو عورت آزادی مارچ ڈی چوک کی طرف رواں دواں تھا۔

لال مسجد کے غنڈوں کی جابنب سے مارچ کے شرکا پر اینٹیں اور پتھر پھینکے گئے۔

واضح رہے کہ لال مسجد کی جانب سے پہلے بھی عورت مارچ کے خلاف دھمکیاں دی گئی تھیں، اور ایک موقع پر عورت آزادی مارچ کے پوسٹر بھی پھاڑ دیے گئے تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے بھی جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان کو ترغیب دی تھی کہ وہ عورت مارچ کو بزورِ طاقت روکیں۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1236629812199948288

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1236629298896830467
مزیدخبریں