اسٹیبلشمنٹ ایک صفحے کے بیانیے سے پیچھے ہٹ گئی، نجم سیٹھی

11:59 AM, 8 Mar, 2021

نیا دور


حفیظ شیخ کو حاصل تمام تر حمایت کے باوجود یوسف رضا گیلانی کی سینٹ میں کامیابی نے ”ایک زرداری، سب پر بھاری“ کے نعرے کو ٹھوس حقیقت بنا دیا۔ صرف یہی نہیں، زرداری صاحب نے سینٹ میں پیپلز پارٹی کی سیٹوں کی تعداد 20 اور پی ڈی ایم کی 53 تک پہنچا دی ہے۔ اب انہیں چیئرمین شپ بھی مل سکتی ہے۔ عمران خان کو چلتا کرنے کی حکمت عملی بنانے میں زرداری صاحب کو بالا دستی حاصل ہے کیوں کہ اُنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کردیا ہے۔ اُن کی حکمت عملی نواز شریف سے مختلف ہے۔



مزیدخبریں