حکومتی اتحاد کا محسن نقوی کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق سینیٹر بننے کے بعد سابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو وزیر داخلہ پاکستان تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ کے پہلے مرحلے میں محسن نقوی بطور وزیر حلف اٹھائیں گے۔

05:52 PM, 8 Mar, 2024

نیا دور

حکومتی اتحاد نے سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا اور وہ سینیٹ میں حکومتی اتحاد کے امیدوار ہوں گے۔ 

ذرائع کے مطابق سینیٹر بننے کے بعد سابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو وزیر داخلہ پاکستان تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ کے پہلے مرحلے میں محسن نقوی بطور وزیر حلف اٹھائیں گے۔

کابینہ کی تشکیل اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے کیونکہ حکومت کے اپنی اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے معاملات طے نہیں ہوئے ہیں اور ہفتے کے روز صدر پاکستان کا انتخاب ہونا ہے اور اتوار کو متوقع طور پر نومنتخب صدر اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

جس کے بعد حکومت اور ایم کیو ایم میں دوبارہ سے معاملات طے ہوں گے جس کے بعد کابینہ کو حتمی شکل دی جائے گی اور پھر کابینہ کا حلف نئے منتخب ہونے والے صدر لیں گے۔

یاد رہے کہ محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رانا محمودالحسن پی پی کے پنجاب سے سینیٹر کے امیدوار ہوں گے۔

مزیدخبریں