پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا مارخور والا لوگو کس نے ڈیزائن کیا؟

پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا مارخور والا لوگو کس نے ڈیزائن کیا؟
پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کا علامتی نشان مارخور معروف کریٹو ڈیزائنر شہزاد نواز نے بنایا ہے۔

گذشتہ سال ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف کریٹو ڈیزائنر شہزاد نواز نے بتایا تھا کہ انہوں نے اور فراز مقصود حامدی نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے مارخور والا لوگو ڈیزائن کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میرا بنایا گیا لوگو پاکستانی خفیہ ایجنسی کے لیے چنا گیا جبکہ فراز مقصود کا ڈیزائن کیا گیا لوگو بعدازاں پی آئی اے کے جہازوں پر استعمال کیا گیا، تاہم سپریم کورٹ نے اس پر پابندی عائد کر دی۔

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد نواز نے بتایا کہ سی آئی اے، موساد، ایم آئی 6 کو دیکھا تو پتہ چلا کہ یہ بھی برانڈ ہیں، اس سے خیال آیا کہ آئی ایس آئی کا بھی چہرہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے مارخور کا انتخاب اس لیے کیا کہ وہ پاکستان کا قومی جانور ہے، مارخور زہریلے سمجھے جانیوالے سانپ تک کو کھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارخور آئی ایس آئی کی مقابل بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی موت کی پیشگوئی تھی۔ ففتھ جنریشن وار فیئر میں امیج پروجیکشن انتہائی ضروری ہے۔