بزدار سرکار کی شہدا کے لواحقین کے لئے مختص زمین کی بیوروکریسی کو الاٹمنٹ
04:29 PM, 8 May, 2020
وزیر اعلیٰ پنجاب سیکریٹیریٹ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک آرمی ویلفئیرسکیم کے تحت شہدا کے ورثا کے لئے مختص کی جانے والی 837 ایکٹر زمین سرکاری افسروں کو پنجاب حکومت کے مشورے کے بغیر غیر قانونی طور پر الاٹ کی جا چکی ہے۔ یہ زمین بہالپور، رحیم یار خان، پاک پتن خانیوال، ساہیوال، بہاولنگر رحیم یار خان، اور صادق آباد میں دی گئی۔