لاہور انجنیئرنگ یونیورسٹی کے سابق طلبہ کی جانب سے بنائی گئی مختصر دورانیے کی فلم 'دریا کے اس پار' کا ٹریلر رواں برس جنوری میں جاری کیا گیا تھا اور مذکورہ فلم کو متعدد عالمی فیسٹیول میں بھجوایا گیا تھا۔
'دریا کے اس پار' کو امریکی ریاست نیویارک کے شہر نیویارک سٹی میں ہر سال ہونے والے عالمی فیسٹیول میں 6 نامزدگیاں ملی تھیں، جس میں سے فلم نے تین ایوارڈز حاصل کیے۔
نیویارک سٹی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (این وائے سی آئی ایف ایف) کی ویب سائٹ کے مطابق دریا کے اس پار نے بہترین ڈائریکٹر، بہترین مرکزی اداکارہ اور بہترین خیال کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
انہوں نے مختصر فلم کی جانب سے تین عالمی ایوارڈز جیتنے کو نہ صرف ملک و قوم بلکہ فلم کی ٹیم کی کامیابی قرار دیا۔
نیویارک فلم فیسٹیول میں ایک بھارتی مختصر فلم بھی دو ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوگئی جب کہ اسی فیسٹیول میں معروف بولی وڈ اداکار انوپم کھیر نے بھی بھارتی مختصر فلم میں کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
مذکورہ فیسٹیول کا آغاز اپریل کے وسط سے ہوا تھا اور یہ فیسٹیول 5 مئی تک جاری رہا، جس میں دنیا کے مختلف ممالک کی مختصر یعنی 15 سے 40 منٹ دورانیے کی ایکشن، ہارر، آرٹ اور ڈراما فلموں کو بھی پیش کیا گیا۔
https://youtu.be/OeWrkcgKB2M