شہباز کی پرواز کس نے روکی؟ عمران خان کے فیصلے کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہے، عمران اور باجوہ سعودی عرب میں

07:07 PM, 8 May, 2021

نیا دور

شہباز شریف کے معاملے پرحکومت اور پنڈی ایک پیج پر ہے یہ بات حکومت کی بلکل ٹھیک ہے اتنی جلدی فیصلے پنجائیت میں نہیں ہوتے جمعرات کو آپ بلیک لسٹ سے نام نکالنے کیلئے پٹیشن دائر کرتے ہیں اور جمعے کو آپکا نام نکل جاتا ہے اور جمعہ کو ہی آپ جانا بھی چاہتے ہیں، شاہد متیلا



 



شہباز شریف کو روکنے کا مقصد روڑے اٹکانا ہے دودھ کے گلاس میں مینگنیاں ڈالنا ہےجیسے نوازشریف کو روک نہیں سکے ایسے شہباز شریف کو بھی نہیں روک سکتے، لیکن بلاآخر یہ تو کہہ سکیں گے نہ کے مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا، مرتضی سولنگی



 



بائیس کروڑ عوام کا ملک اس کا وزیراعظم پہلی بار کہہ رہا ہے ترسیلات زر کی وجہ سے پاکستان چل رہا ہے یہ شرمناک صورتحال ہے کےپاکستان کی ٹوٹل انکم پاکستان کے مزدوروں کے بھیجے گئے پیسوں سے کم ہے، عامر غوری



 



میرے زرائع بتاتے ہیں شہباز شریف کی لائن تمام چینلز میں کلئیر ہے انہیں کریکٹر سرٹیفکیٹ دے دیا گیا ہے۔ جنرل باجوہ کی جو صحافیوں سے ملاقات ہوئی اس میں ہونے والی گفتگو واضح کرتی ہے کے جنرل باجوہ اب ملک میں نارمل سٹیٹ کی بات کررہے ہیں، رضا رومی

مزیدخبریں