تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کا نوٹس رہنما ن لیگ مرتضیٰ جاوید عباسی اور محسن شاہنواز رانجھا نے جمع کرایا۔ نوٹس پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے دستخط بھی موجود ہیں۔
ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 7 کے پیرا ج کے تحت جمع کرایا گیا ہے۔
قرارداد کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مختلف مواقع پر ڈپٹی سپیکر کی طرف سے آئین اور قواعد کی خلاف ورزیاں کی گئ ہیں۔ ڈپٹی سپیکر قواعد کی خلاف ورزی کر کے ارکان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہذا ڈپٹی سپیکر کے خلاف قرارداد پر 7 دن بعد کارروائی شروع کی جائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایوان بالا میں اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین صادق سنجرانی اور حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تھیں۔ تاہم یہ دونوں تحاریک ناکام ہوئی تھیں۔