لیجنڈ بائولر کی ایک بار پھر توہین، پی ٹی وی نے شعیب اختر کو نوٹس بھیج دیا

11:43 AM, 8 Nov, 2021

نیا دور
سرکاری ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی) نے سابق لیجنڈ فاسٹ بائولر شعیب اختر کو 10 کروڑ 33 لاکھ کا لیگل نوٹس بھیج دیا جس میں انھیں 3 تنخواہیں واپس کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

پی ٹی وی کی جانب سے شعیب اختر کو جاری لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے کنٹریکٹ کیا اور پروگرام نہیں کیا، کنٹریکٹ مکمل نہ کرنے پر نقصان کا ازالہ کریں۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے ایکٹ اور کنڈکٹ کی وجہ سے سرکاری ٹی وی بہت بڑا مالیاتی نقصان ہوا۔ ادارے کی ساکھ اور سپانسرشپ بری طرح مجروح ہوئی۔



پی ٹی وی انتظامیہ نے اپنے قانونی نوٹس میں شعیب اختر کو کہا ہے کہ آپ نے مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیئے جس کی وجہ سے ادارے شرمندگی کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔ آپ نے پروگرام چھوڑنے سے متعلق آگاہ نہیں کیا، معاہدے کے دوران بھارتی چینل پر پروگرام ریکارڈ کروایا۔ آپ کے اس عمل سے ادارے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔

دوسری جانب شعیب اختر کے وکیل نے اس لیگل نوٹس پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ لیگل نوٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جلد جواب دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے اپنی لیگل ٹیم کو پی ٹی وی کے قانونی نوٹس کا جواب تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ رواں ہفتے پی ٹی وی کو لیگل نوٹس کا جواب بھجوایا جائے گا۔

https://twitter.com/shoaib100mph/status/1457380219011076100?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1457380219011076100%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F51564%2F

شعیب اختر نے پی ٹی وی کے لیگل نوٹس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ٹی وی کے لیے کام کرتے ہوئے اپنی عزت اور ساکھ کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد اب انھوں نے مجھے ریکوری نوٹس بھیجا ہے۔ میں ایک فائٹر ہوں، ہار نہیں مانوں گا اور اس کو قانونی جنگ سے لڑوں گا۔
مزیدخبریں