پاکستان کبڈی فیڈریشن (پی کے ایف) کے سیکرٹری رانا محمد سرور نےاس بات کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا، ‘دونوں ملک مارچ میں کرتار پور کوریڈور میں بین الاقوامی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
سیکرٹری رانا محمد سرور نے کہا، ‘ہم تاریخ بنتے دیکھنے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ پاکستان اور بھارت کرتار پور راہداری میں ایک بین الاقوامی میچ کھیلنے پر راضی ہو گئے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ دونوں فیڈریشنز نے اتفاق کیا ہے کہ ٹیمیں بین الاقوامی میچ کھیلنے کے لیے کرتار پور آئیں گی۔
جب محمد سرور سے میچ کے بارے میں مزید پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسے حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مارچ کے آخر میں بین الاقوامی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ چونکہ ہمیں اپریل میں لاہور میں چار ملکی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی ہے، اس لیے ہم یہ میچز مارچ میں چند ہفتے پہلے کروانا چاہتے ہیں۔