تفصیل کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کا کام زوروشور سے جاری ہے کیونکہ کرونا سے بچاؤ کا یہی واحد طریقہ ہے۔
اگرچہ کچھ لوگ اب بھی اس ویکسین کو لگوانے سے خوفزدہ ہیں۔ اسی لیے تمام ممالک اپنے شہریوں کو آگاہ کرنے کے لیے کچھ پرکشش آفرز بھی دے رہے ہیں۔
آسٹریلیا سے خبر سامنے آئی ہے جہاں ویکسین لگوانے سے خاتون کی قسمت بدل گئی۔ دی آسٹریلین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ان دنوں 'دی ملین ڈالر ویکس مہم ' چل رہی ہے، جس میں Joanne Zhu نامی خاتون کو ایک ملین ڈالر کی لاٹری لگ گئی۔
Joanne Zhu ان لاکھوں آسٹریلوی باشندوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے حکومت کی درخواست پر کورونا ویکسین حاصل کی اور لکی ڈرا میں کروڑ پتی بن گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس لکی ڈرا میں تقریباً 30 لاکھ افراد نے حصہ لیا جن میں سے ایک Joanne Zhu بھی تھی۔ ویکسین لگوانے سے پہلے انھیں اندازہ نہیں تھا کہ اگلی صبح جب وہ بیدار ہونگی تو وہ کروڑ پتی بن چکی ہونگی۔
میڈیا نے Joanne Zhu سے بات کی تو اس نے بتایا کہ لکی ڈرا کا چیک ملنے کے بعد وہ گھر والوں کو تحائف دیں گی اور اپنے مستقبل کے لیے سرمایہ کاری کریں گی۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر چینی نئے سال کے لیے سرحد کھلتی ہے تو وہ اپنے خاندان کے ساتھ فرسٹ کلاس ٹکٹ پر سفر اور فائیو سٹار ہوٹل بک کرنا چاہتی ہیں۔