سیاست چھوڑنے کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری نے بڑا اعلان کردیا

03:28 PM, 8 Oct, 2019

نیا دور
ادارہ منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ انہوں نے سیاست چھوڑی ہے، ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا پیچھا نہیں چھوڑا۔

لاہور میں وڈیولنک پر کارکنان سے گفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ قانون کی بڑی بڑی آنکھیں ہیں اوروہ چہرے دیکھ کر حرکت میں آتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس وقت شہدائے ماڈل ٹاؤن  کا مقدمہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں ہے، احتجاج کس کیخلاف کریں؟

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ریاست مدینہ میں انصاف سب کے لیے اور خون کا بدلہ خون تھا۔ قاتلوں نے معافی تلافی کے لیے بہت پاپڑ بیلے،شہداء کا خون ہم پر قرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارشیوں پر واضح کیا بیٹوں کا خون معاف کرنیکا اختیارتھا کارکنوں کا نہیں  ہے۔  انصاف مانگنا ایمان کا حصہ ہے،  قاتلوں کا پیچھا آخرت میں بھی نہیں چھوڑیں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہاکہ ریاست نے مظلوموں کے سر پر ہاتھ رکھنے کی بجائے طاقتوروں کا ساتھ دیا۔ ازسرنو تفتیش کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات ریورس کر دئیے گئے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شہید ہونیوالے کارکنان نہیں بیٹیاں اور بیٹے تھے۔
مزیدخبریں