رواں مالی سال میں پاکستان کی ترقی کی شرح 0.5 فیصد رہے گی: ورلڈ بینک نے ایشیا کا مستقبل 'خوفناک' قرار دے دیا

01:32 PM, 8 Oct, 2020

نیا دور
عالمی بینک نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی ترقی کی شرح 0.5 فیصد سے بھی کم رہنے کی توقع ہے۔

جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے ورلڈ بینک کے چیف اکنامسٹ ہینس ٹمر نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے اچھی خبر نہیں ہے اور مستقبل کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے۔

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 میں پاکستان کی ترقی کی شرح 0.5 فیصد سے بھی کم رہنے کی توقع ہے جو کہ گزشتہ تین سالوں میں 4 فیصد تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تیسرے سال ترقی کی شرح 2.1 فیصد مقرر کی تھی تاہم حکومت اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کورونا وائرس اور گزشتہ ادوار میں لیے گئے قرضوں کو قرار دیتے رہے ہیں۔
مزیدخبریں