مس ہالینڈ ڈیلے ولیمسٹین بین الاقوامی مقابلہ حسن مقابلوں سے کورونا ویکسین کی وجہ سے دستبردار ہو گئیں ہیں کیونکہ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے بنیادی شرائط میں سے ایک ویکسین لگوانا ہے۔
دنیا کے ہر ممالک نے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے دوسرے ممالک سے آنے والے شہریوں کے لیے کورونا ویکسین لازم قرار دی ہے، لیکن مس ہالینڈ ویکسین لگوانے کے لیے تیار نہیں ہیں، اس لیے انہوں نے عالمی تاج کی ہی قربانی دے دی۔
ڈیلے ولیمسٹین کو بین الاقوامی مقابلہ حسن کے لیے پورٹو ریکو کا سفر کرنا تھا، جہاں ٹائٹل کے لیے فائنل مقابلہ منعقد ہوگا۔
مس ورلڈ کے تاج کی قربانی دیتے ہوئے 21 سالہ حسینہ کا کہنا تھا کہ یہ خطاب حاصل کرنا ان کا خواب تھا جس کے لیے انہوں نے بہت محنت کی لیکن وہ ویکسین لگوانے کے لیے تیار نہیں ہیں اور نہیں جانتی کہ کیا وہ کبھی ویکسین لگوا بھی سکیں گی یا نہیں۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس فیصلے پر پچھتا نہیں رہیں انہوں نے بہت سوچ کر اپنا فیصلہ لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ولیمسٹائن کی جگہ مس ہالینڈ کی رنر اپ لیزی ڈوب لے گی، جو دسمبر میں منعقد کیا جائیں گے۔