غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا قندوز کے علاقے سعید آباد کی مسجد میں ہوا اور دھماکے کے وقت عوام کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی۔مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا خودکش تھا تاہم اس حوالے سے امارت اسلامی افغانستان کی جانب سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
طالبان عہدیدار بلال کریمی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں تصدیق کی دھماکا صوبہ قندوز میں اہلِ تشیع کی ایک مسجد میں ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔
https://twitter.com/AamajN/status/1446420352083677191
طالبان کی جانب سے بھی دھماکے کی تصدیق کر دی گئی ہے تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ طالبان فورسز کا اسپیشل یونٹ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
افغان نشریاتی ادارے خاما پریس کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے صوبہ قندوز میں ہونے والا یہ پہلا دھماکا ہے۔