لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کو ونڈوز 11 پر مفت اپ گریڈ کرنے کا طریقہ

12:23 PM, 8 Oct, 2021

نیا دور
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کی جانب سے ابھی حال ہی میں ونڈوز 11 کو لانچ کیا گیا ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ اپ گریڈڈ ہوں۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایسے تمام کمپیوٹرز جن پر ونڈوز 10 کو انسٹال کیا گیا ہے، ان کو ونڈوز 11 کو اپ گریڈ نہیں کیا جا سکتا تاہم ونڈوز 10 کے حامل تمام نئے لیپ ٹاپس اہل ہونگے کہ ان پر ونڈوز 11 مفت اپ گریڈ کی جاسکے۔

تاہم ٹیکنالوجی ماہرین اس کا بھی حل نکال کر سامنے لے آئے ہیں، اگر آپ کا کمپیوٹر ونڈوز 11 کو اپ گریڈ کرنے کا اہل نہ بھی ہو تو کچھ طریقے آزما کر ایسا ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ اس کیلئے ڈیوائس میں کم از کم 64 جی بی اسٹوریج، 4 جی بی ریم، ٹی پی ایم 2.0 (ٹرسٹڈ پلیٹ فارم موڈیول) سپورٹ، زین 2 سی پی یو یا انٹیل 8 جنریشن کافی لیک درکار ہوں گے۔

تاہم یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ مائیکروسافٹ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فی الحال تمام اہل ڈیوائسز پر بھی اپ گریڈ دستیاب نہیں ہوگی، ونڈوز 11 کو بتدریج متعارف کرایا جائے گا۔ 2022ء کے وسط تک یہ اپ گریڈ دستیاب ہوگی۔

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو ونڈوز 11 پر اپ گریڈ کرنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ آپ یہ چیز دھیان سے دیکھ لیں کہ آپ کی ڈیوائس ونڈوز 11 اپ گریڈ کیلئے اہل ہے یا نہیں؟ اس کیلئے مائیکرو سافٹ کی پی سی ہیلتھ چیک ایپ کے ذریعے یہ چیک کر لیں۔

اس کے بعد اپنا تمام ضروری ڈیٹا، ایپس اور دستاویزات کا بیک اپ بنا لیں۔ اب سیٹنگز میں جا کر اپ ڈیٹ اینڈ سیکیورٹی پھر ونڈوز اپ ڈیٹ پر جائیں۔

وہاں اپ ڈیٹس چیک کریں، اگر ونڈوز 11 اپ گریڈ دستیاب ہو تو وہاں ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کا آپشن نظر آئے گا۔ اس کے بعد ڈاؤن لوڈ اور انسٹال پر کلک کریں اور پھر آن سکرین ہدایات پر عمل کریں۔ تاہم یہاں یہ بات جاننا ضروری ہے کہ اگر آپ کی ڈیوائس اہل ہو لیکن مفت ونڈوز 11 اپ گریڈ کا آپشن نظر نہ آئے، تو آپ کو 2022ء کے وسط تک انتظار کرنا ہوگا۔
مزیدخبریں