'مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے' غلام احمد بلور کی مہنگائی کے خلاف بھوک ہڑتال

01:05 PM, 8 Oct, 2021

نیا دور
عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما غلام احمد بلور نے جمعرات کی رات مہنگائی کے خلاف بھوک ہڑتال کیمپ میں گزاری۔ اے این پی نے 24 گھنٹوں کے لیے پشاور میں بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا جو آج تین بجے ختم ہو گئی ہے۔

بھوک ہڑتالی کیمپ میں شریک عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سیاست غریب عوام کے لیے کی ہے۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1446429348010020865

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کا مہنگائی کے خلاف بھوک ہڑتال کا دوسرا روز جاری تھا جو کہ آج 3 بجے ختم کر دیا گیا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور نے بھی رات چوک یادگار کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں گزاری۔

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اسی لیے ہم غریب عوام کے لیے نکلیں ہیں۔

واضح رہے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اے این پی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی تھی۔ بھوک ہڑتال ختم کرنے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما آئے۔ رہنماؤں نے مہنگائی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم کیا اور غلام احمد بلور و دیگر ساتھیوں کو جوس پلا کر کیمپ ختم کرنے کا اعلان کیا۔
مزیدخبریں