لاپتہ افراد کی بازیابی کا کیس؛ وزیراعظم کا اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونے کا فیصلہ

04:03 PM, 8 Sep, 2022

نیا دور
وزیر اعظم شہباز شریف نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز میں کل (بروز جمعہ) کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر اعظم کی آمد سے قبل سیکیورٹی انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف صبح ساڑھے نو بجے عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔

خیال رہے کہ مذکورہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لاپتہ افراد کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی یقین دہانی پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے کوئٹہ میں 50 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔

وزیر قانون بیرسٹر اعظم نزیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان، شازیہ مری، آغا حسن بلوچ اور بیرسٹر کامران مرتضیٰ کمیٹی میں شامل تھے۔
مزیدخبریں