سماعت کے دوران اطہر من اللہ صاحب نے کہا کہ معذرت تو کبھی بھی ہوسکتی ہے اگر ایسا ہی ہے تو پھر اسلام آباد ہائیکورٹ اپنے ساتھ ہی معذرت کرلے انہیں توہین عدالت کا نوٹس ہی نہیں لینا چاہیے تھا کیونکہ خان صاحب تو نہیں معذرت کررہے، عبدالمعزجعفری
عدالت نے اس کیس میں آگے جانے کا فیصلہ کیوں کیا یہ بہت اہم چیز ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے جس طرح سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا، جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے کر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تو مجھے لگتا ہے معاملہ کافی حدتک سنگین ہوچکا ہے، عبدالقیوم صدیقی
آج جتنا زور عدالت نے معافی مانگنے پر دیا ہے، اگر عمران خان نے اب غیر مشروط معافی مانگ لی تو اس پر ججز کے لئے اس پر مزید کارروائی کرنا بہت مشکل ہو جائے گا، مطیع اللہ جان
ان کے لئے پہلے ہی بڑا مشکل ہے۔ اتنی مشکل سے تو وہ یہاں تک پہنچے ہیں، رضا رومی