'چیف جسٹس ایسے فیصلے سنانے والے ہیں جو سب کو حیران کر دیں گے'

ففتھ جنریشن وار فیئر کا معاملہ جو 2011 سے شروع ہوا اس نے پورے معاشرے کو شدید نقصان پہنچایا۔ ملک میں دہشت گردی زوروں پر تھی اور ہم بیانیہ بنا رہے تھے سیاسی مخالفوں کے خلاف۔ اس بیانیے سے نفرت طالبان اور دہشت گردوں کے خلاف نہیں پیدا کی گئی بلکہ سیاسی مخالفین کے خلاف پیدا کی گئی۔

10:04 PM, 8 Sep, 2023

Read more!

تین جرنیلوں کی سپورٹ اور 2014 کے دھرنے کے باوجود 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی اس پوزیشن میں نہیں تھی کہ وہ مرکز یا صوبوں میں حکومت بنا سکے۔ انہوں نے چار سال حکومت کی اور عوام کو بے وقوف بنایا ہوا ہے جو ان چار سالوں کی کارکردگی پر بات نہیں کرتے۔ چیف جسٹس بندیال کی ریٹائرمنٹ سے پہلے ایسے ایسے فیصلے آنے والے ہیں کہ لوگ حیران پریشان ہو جائیں گے اور تینوں ریاستی اداروں کے الگ الگ اختیاراتی دائروں کا تصور دفن ہو کر رہ جائے گا۔ یہ کہنا ہے سینیئر صحافی اور تجزیہ کار افتخار احمد کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہی پیپلز پارٹی آج پی ٹی آئی کے قریب جانے کے نتیجے پہ کیسے پہنچی ہے، یہی کرنا تھا تو آصف زرداری نے عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لئے ن لیگ کو کیوں تیار کیا تھا؟ ایک ڈیموکریٹک پارٹی ایک ایسی پارٹی کے ساتھ محبت بڑھانے کی بات کر رہی ہے جس نے ملک میں سول نافرمانی کی تحریک چلائی تھی، ان کے قائدین نے کہا تھا پاکستان کے ٹکڑے ہو جائیں گے۔

انیق ناجی کے مطابق ففتھ جنریشن وار فیئر کا معاملہ جو 2011 سے شروع ہوا اس نے پورے معاشرے کو شدید نقصان پہنچایا۔ ملک میں دہشت گردی زوروں پر تھی اور ہم بیانیہ بنا رہے تھے سیاسی مخالفوں کے خلاف۔ اس بیانیے سے نفرت طالبان اور دہشت گردوں کے خلاف نہیں پیدا کی گئی بلکہ سیاسی مخالفین کے خلاف پیدا کی گئی۔ ہماری ریاست کے پاس اس وقت بھی اینٹی طالبان بیانیہ نہیں ہے۔ ہم تمام تر الزام افغانیوں پر ڈال کر ایک نیا مسئلہ پیدا کر رہے ہیں اور اس کا پختونوں کی جانب سے جواب آئے گا۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں