لاہور: نویں جماعت کی طالبہ سے 6 ماہ تک جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار

07:14 AM, 9 Apr, 2020

نیا دور

 ہوس کے پجاری ایسے کہ پناہ اللہ کی ۔ جنسی زیادتی کا ایک اور کیس لاہور میں سامنے آیا ہے۔ ہربنس پورہ پولیس نے نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد عبدالحمید کی مدعیت میں ملزمان ذیشان عرف علی اور محسن رضا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم ذیشان اکیڈمی سے طالبہ کا پیچھا کیا کرتا تھا اور  وہ ان کی بیٹی کو ورغلا کر پانچ چھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ملزمان میری بیٹی کی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر اسکوکو بلیک بھی کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور طالبہ سے زیادتی اور قابل اعتراض ویڈیوز  بنا کر بلیک میل کرنے والے دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
مزیدخبریں