اب اسی حوالے سے خبر ہے کہ تیل کی دولت سے مالا مال عرب ریاستیں بھی کرونا وائرس کی بندش سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے ہل کر رہ گئی ہیں۔ اور وہاں بھی بڑے پیمانے پر کاروبار سمٹ کر رہ گئے ہیں۔
ایسے میں بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔ اب متحدہ عرب امارات میں چونکہ دس لاکھ سے زائد پاکستانی نوکری کر رہے ہیں تو بے روزگار ہونے والوں میں وہ بڑی تعداد میں ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس نے وہاں ایک ہفتے میں 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو بے روزگار کیا ہے۔ متحدہ عرب امارارت میں پاکستانی سفیر کے مطابق انہیں 35 ہزار سے زائد افراد نے وطن واپسی کے لئے رابطہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور انہیں ہر طرح کی سہولیت مہیا کی جائے گی۔