وفاقی دارالحکومت میں ٹائیگر فورس کے بجائے بلدیاتی نمائندوں سے ریلیف کا کام لیا جائے، ڈپٹی میئر اسلام آباد

02:26 PM, 9 Apr, 2020

نیا دور
ڈپٹی میئر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کا سیاسی تماشہ بند کر کے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے لوگوں کو فوری ریلیف اور راشن پہنچانے کی حکمت عملی بنائی جائے۔

اسلام آباد کے ڈپٹی میئر ذیشان علی نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹائیگر فورس کے بجائے بلدیاتی نمائندوں سے ریلیف کا کام لیا جائے، ٹائیگر فورس کے سیاسی تماشے بند کر کے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے لوگوں کو فوری ریلیف اور راشن پہنچانے کی حکمت عملی بنائی جائے۔

جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی نظام فعال ہے، لہذا وفاقی دارالحکومت میں ٹائیگر فورس کے بجائے بلدیاتی نمائندوں سے ریلیف کا کام لیا جائے۔ بلدیاتی نمائندے مستحق افراد کے بارے بہتر معلومات رکھتے ہیں۔ حکومت کے پاس گیس، بجلی، راشن ہے اور نہ ہی ریلیف کی کوئی حکمت عملی ہے۔ ریلیف فنڈز میں عام آدمی کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے۔

کرونا کے پھیلاﺅ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا رویہ کرونا کیخلاف جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔
مزیدخبریں