عبدالحئی دستی نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب لوگوں کو آپ سے بڑی امیدیں تھیں ، آپ اب بھی آخری امید ہیں ، یقین کریں لوگ رو رہے ہیں کیوں کہ وہ بہت پریشان ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام مایوس ہیں کیوں کہ گڈ گورننس نہیں ہے ، حکومت کے پاس اچھے لوگ بھی موجود ہیں کہ جو کام کرسکتے ہیں ، لیکن معلوم نہیں انہین استعمال کیوں نہیں کیا جا رہا؟ خدا کی قسم لوگ مایوس ہیں ، وفاق میں کئی وزراء مایوس ہیں ، جب کہ پنجاب میں ساری کابینہ مایوس ہے۔
https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1380414527762653184
ان سے قبل وفاقی وزی ہوابازی غلام سرور خان بھی اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑے تھے ، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے انڈسٹری ، سروسز سب کو ریلیف دیا مگر زراعت کو نہ دیا ، خدا کا خوف کرو ، اتنا ظلم اپنے زمیندار کے ساتھ نہ کیا جائے ، امپورٹڈ گندم 2400 روپے من پڑ رہی ہے اپنے زمیندار کو 1800 دے رہے ہیں ، گزشتہ سال ڈی اے پی 28 سو روپے تھی اس سال 5 ہزار ہے ، ڈھائی تین سال میں زرعی سیکٹر کے لیے کچھ نہیں کیا گیا ، اسپیکر قومی اسمبلی سد قیصر کی زیر صدارت زرعی مصنوعات پر خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔