انڈین ایکسپریس نے عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر مسلسل لائیو اپ ڈیٹس دیں۔
انڈیا ڈاٹ کام 24/7 بھی لائیو رہا، معروف بھارتی نیوز ٹی وی چینل زی نیوز نے بھی قومی اسمبلی کی کارروائی لائیو دکھائی۔
ہندوستان ٹائمز نے بھی پاکستانی قومی اسمبلی کے اجلاس کی لائیو نشریات دکھائیں۔
این ڈی ٹی وی نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی لائیو دکھائی۔
ٹائمز نو کی جانب سے بھی قومی اسمبلی کی کوریج لائیو دکھائی گئی۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی حکومت کو اپنی آئیڈیل اور عوام کو خود دار قرار دیئے جانے کے بعد بھارت میں پاکستانی سیاست میں گہری دلچسپی لی جا رہی ہے۔