منتیں ترلے بھی کام نہ آئے، فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی جانے سے روک دیا گیا

10:14 AM, 9 Aug, 2021

نیا دور
سابق معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی کے سیکیورٹی سٹاف نے اسمبلی  میں داخل ہونے سے روک دیاگیا۔ رہنما پی ٹی آئی سیکیورٹی سٹاف سے کہتی رہیں کہ انکا نام لسٹ میں موجود تھا، نہ جانے کس نے کاٹ دیا۔

پنجاب اسمبلی کے سیکورٹی عملے نے وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی کی عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا ہے. اسپیکر پرویزالہیٰ کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس کچھ دیربعد ہوگا فردوس عاشق اعوان نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے اسمبلی آئی تھیں تاہم انہیں اسمبلی میں نہ جانے دیا گیا.

فردوس عاشق اعوان نے سیکیورٹی سٹاف کو بارہا کہا کہ دوبارہ دیکھیں ان کا نام ہوگا مگر انہوں نے اصرار کیا کہ ان کا نام لسٹ میں کہیں موجود نہیں۔

https://twitter.com/AbsarAlamHaider/status/1424670375653384194

اس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کا نام لکھ کر کاٹا گیا ہے۔ گویا ان کے خلاف سازش بُنی گئی ہے۔ ایک صحافی نے مشورہ دیا کہ آپ عظمیٰ کاردار کے ساتھ بھی اندر جا سکتی ہیں تو فردوس عاشق اعوان بولیں کہ وہ اپنے زورِبازوو پر جاتی ہیں۔

اس موقع پر فردوس عاشق اعوان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاون خصوصی کی حیثیت سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلے کیاجازت تھی اب معاون خصوصی ہوں اور نہ ہی ممبر اسمبلی ہوں‘اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استحقاق ہے. ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کرنا ہے انہوں نے کہاکہ بطور پارٹی ورکر کام کروں گی دوسری جانب پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے سیکورٹی سٹاف کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک اس سلسلہ میں اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی کی جانب سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں اگر اسپیکرکی جانب سے وزیراعلی کی سابق معاون خصوصی کے داخلے کی درخواست منظور کرلی جاتی ہے تو انہیں فوری طور پر اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلے کی اجازت دیدی جائے گی.
مزیدخبریں