انہوں نے لکھا کہ وہ لوگوں کے ووٹوں اور بلاول بھٹو کے اعتماد اور مہربانی سے پنجاب اسمبلی میں پہنچے۔ انکی سیٹ عوام کی امانت ہے۔ لیکن اس کٹھ پتلی حکومت کے ہوتے ہوئے یہ اسمبلیاں نہیں چل سکتیں اور نہ ہی عوامی مفاد میں کام ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں اسمبلی میں سکون سے بیٹھے رہنا فضول ہے۔
اسی لیئے وہ اپنی نشست سے استعفیٰ دیتے ہیں۔ انہوں نے استعفیٰ کے اختتام پر لکھا کہ میں اپنے عوام کا بہت ہی شکر گزار ہوں۔