عمران خان نے اسد عمر، پرویز خٹک اور فیصل واوڈا کو اپوزیشن سے بات کرنے کا ٹاسک سونپ دیا: نیا دور کے پروگرام میں انکشاف

05:24 PM, 9 Dec, 2020

نیا دور
وزیر اعظم عمران خان  نے تین وزرا  پرویز خٹک اور فیصل واوڈا  اور اسد عمر کو اپوزیشن سے رابطے کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے  اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ اپوزیشن سے بات چیت کریں۔

یہ انکشاف  نیا دو رکے پروگرام خبر سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور پروگرام کے شریک میزبان مرتضیٰ سولنگی نے آج کے پروگرام میں کیا۔  انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عوامی طور پر کہہ رہے ہیں کہ وہ کسی سے بات نہیں کریں گے لیکن پردوں کے پیچھے معاملات کچھ اور ہیں۔ 

مرتضیٰ سولنگی نے مزید انکشاف کیا کہ راولپنڈی سے حکومت کو پیغام دیا گیا ہے کہ  پی ڈی ایم کے معاملے کو حکومت خود سنبھالے۔ اس سلسلے میں کوئی سپورٹ نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم نے جنوری کے آخری ہفتے میں اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس وقت ممبر پارلیمان کی جانب سے اپنی پارٹی کی قیادت کو استعفے دینے کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نے کہا ہےکہ اگر حکومت کو گھر بھیجنا ہے تو اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لے آئے۔ اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کوآج ختم کردیں، اپوزیشن اسمبلیوں میں آکربیٹھ جائےگی، کرپٹ پولیٹیکل ایلیٹ نظام نہیں چلنے دی رہی لیکن یہ نظام چلےگا، ہمیں پتاہےکہ مشکل وقت ہے لیکن مجھے یہ بھی پتاہےکہ جیت میری ہوگی۔  

وزیراعظم نے ایڈیٹرز  کو بتایا کہ چند ملکی اتحاد پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا، عراق میں جو کچھ ہوا وہ بھی اسی وجہ سے ہوا، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پیدا کرکےانہیں کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس سارے عمل کے پیچھے ایک پورا پلان موجود ہے


 
مزیدخبریں